Saturday , May 26 2018
Home / عرب دنیا / سعودی عرب کا تفریحی شعبہ میں 64 بلین خرچ کرنے کا منصوبہ

سعودی عرب کا تفریحی شعبہ میں 64 بلین خرچ کرنے کا منصوبہ

ریاض ۔ 22 فروری (سیاست ڈاٹ کام) سماجی و معاشی اصلاحات کی جانب بڑھتے قدم کے تحت سعودی عرب نے تفریح کے شعبہ میں آئندہ دہائی میں 64 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کا منصوبہ بنایا ہے۔ اسکی تصدیق کرتے ہوئے جنرل انٹرٹینمنٹ اتھاریٹی کے اعلیٰ سربراہ احمد بن عقیل الکاتب نے کہا کہ اس شعبہ میں سرکاری اور پرائیویٹ دونوں زمروں سے سرمایہ کاری کی جائیگی اور اتھاریٹی نے 2018ء میں 5000 سے زیادہ تفریحی تقاریب کے انعقاد کا منصوبہ بنایا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے ہر قسم کی بندشوں کو توڑتے ہوئے ایک آزاد ماحول کی فراہمی کا فیصلہ کیا ہے اور اس کیلئے ہم پہلے سے ہی انفراسٹرکچر کی تیاری میں مشغول ہیں اور حقیقتاً 2020ء تک آپ اس میں تبدیلی دیکھیں گے۔ واضح رہیکہ رواں سال سعودی عرب نے کالک کون کلچرل فیسٹیول اور مکسڈ جنڈرنیشنل ڈے تقاریب کا انعقاد کیا تھا جس میں سعودی پہلی بار میوزک کیساتھ ڈانس کرتے ہوئے دیکھے گئے۔

TOPPOPULARRECENT