Monday , June 25 2018
Home / عرب دنیا / سعودی عرب کا خواتین کو محرم کے بغیر ویزا دینے کا اعلان

سعودی عرب کا خواتین کو محرم کے بغیر ویزا دینے کا اعلان

ریاض۔13 جنوری(سیاست ڈاٹ کام) سعودی حکومت نے خواتین کو سیاحت کیلئے بغیر محرم کے ویزا دینے کا اعلان کردیا۔ڈائریکٹر جنرل کمیشن لائسنس ڈپارٹمنٹ عمر المبارک کے مطابق خواتین سیاحتی ویزے پر تنہا بھی سعودی عرب آسکیں گی اس کیلئے ان کیساتھ خاندان کے کسی فرد یا محرم کا ہونا ضروری نہیں تاہم 25 سال سے کم عمر خواتین کیلئے محرم ہونا لازم ہوگا۔عرب حکام کے مطابق سیاحتی ویزے کی میعاد 30 دن ہوگی اور 25 سال یا اس سے بڑی عمر کی خاتون اکیلے سعودی عرب آنے کی مجاز ہوگی۔ افراد خاندان کے ہمراہ سیاحتی ویزے پر آنے والے ہر فرد کا الگ الگ ویزا ہوگا اور ایک ویزا ایک ہی شخص کے لیے ہوگا۔عمر المبارک کا کہنا ہے کہ سیاحتی ویزے کے حوالے سے قوانین مرتب کیے جارہے ہیں جو اعلیٰ عہدیدار سے منظوری کے بعد سامنے لائے جائیں گے جب کہ ویزے سے متعلق الیکٹرانک سسٹم اور دیگر تیاریاں آخری مراحل میں ہیں جنہیں حتمی شکل دی جارہی ہے۔امکان یہی ظاہر کیا جارہا ہے کہ جاریہ سال مارچ میں سیاحتی ویزے کا اجزا شروع ہوجائے گا جس کیلئے مخصوص ٹریول ایجنسیوں کو پہلے سے ہی لائسنس جاری کیے جاچکے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT