Monday , September 24 2018
Home / عرب دنیا / سعودی عرب کا سیاحتی ویزے جلد جاری کرنے کا اعلان

سعودی عرب کا سیاحتی ویزے جلد جاری کرنے کا اعلان

ریاض ۔ یکم نومبر۔(سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب نے بہت جلد سیاحتی ویزہ جاری کرنے کا اعلان کر دیا تاہم ابھی وقت اور تاریخ کا تعین نہیں کیا گیا۔ملک میں شراب نوشی اور سنیما پر پابندی برقرار رکھے جانے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔سعودی ٹورازم اتھارٹی کے سربراہ شہزادہ سلطان بن سلمان بن عبدالعزیز نے ایک بیان میں جلد سیاحتی مقاصد کے لئے ویزے جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔اس سے قبل بھی انہوں نے ایک عربی چینل کو انٹرویو میں کہا تھاکہ رواں مالی سال کے دوران حکومت نے 50 ہزار سے 10 لاکھ افراد والے شہروں میں سیاحت کے فروغ کیلئے 2.7 ارب ریال مختص کیے ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ آئل کمپنیاں’ارامکو‘ اور ’ٹوٹل‘ نے 10 کروڑ ڈالر کی سماجی خدمات بھی انجام دی ہیں۔سعودی عرب اگرچہ قدرتی خوبصورتی سے مالا مال ہے مگر اس سلطنت میں شاید ہی کوئی ایسی جگہ ہو جو سیاحوں کے لئے پر کشش ہو لہذا سعودی حکومت اب سیاحتی مقامات میں اضافے کے لیے کوشاں ہے۔دوسری جانب ملک میں شراب نوشی ، سینما اور تھیٹر پر اب بھی پابندی ہے تاہم حالیہ مہینوں میں خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت دی گئی ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT