Tuesday , December 19 2017
Home / عرب دنیا / سعودی عرب کا ہزاروںپھنسے ہوئے ہندوستانیوں کی مدد سے اتفاق

سعودی عرب کا ہزاروںپھنسے ہوئے ہندوستانیوں کی مدد سے اتفاق

ریاض ۔ 3 اگست (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب نے آج اتفاق کیا کہ ہزاروں بیروزگار ہندوستانی کارکنوں کے مسئلہ کی یکسوئی کی جائے گی۔ انہیں ہندوستان واپسی کے مفت سفر کی سہولت فراہم کی جائے گی اور ان کے بقایہ جات ادا کئے جائیں گے۔ مرکزی وزیر وی کے سنگھ نے حکومت سعودی عرب کو تفصیلی بات کے دوران جو سعودی وزیرمحنت مفریز الحقانی سے ہوئی۔ تیقن دیا کہ تقریباً 7 ہزار ہندوستانیوں کو درپیش مشکلات کی یکسوئی کیلئے عاجلانہ کارروائی کی جائے گی۔ وہ آج صورتحال کا راست جائزہ لینے اور پھنسے ہوئے ہندوستانی کارکنوں کو جن کے پاس ویزا حاصل ہونے کیلئے بھی رقم نہیں تھی، وطن واپسی کے انتظامات کرنے کیلئے یہاں پہنچے ہیں۔ حکومت سعودی عرب نے ان کوتاہیوں کا سنجیدگی سے نوٹ لیتے ہوئے فوری کارروائی کرنے کا تیقن دیا اور کہا کہ کیمپوں میں مقیم ہندوستانی کارکنوں کو دواؤں، غذا، حفظان صحت اور صفائی کی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ وی کے سنگھ نے اس ملاقات کو اطمینان بخش اور بہت اچھی قرار دیا اور کہاکہ حکومت سعودی عرب نے ان تمام افراد کو جو ہندوستان واپس جانا چاہتے ہیں ، مفت سفر کی منظوری دی ہے۔ ان کارکنوں نے اپنی کمپنیوں کے خلاف عدم ادائیگی کی شکایت کی ہے، ان کی شکایات کی بھی عاجلانہ بنیادوں پر یکسوئی کرنے کا حکومت سعودی عرب نے تیقن دیا ہے۔ وی کے سنگھ نے کہا کہ سعودی عرب کی حکومت نے ملازمین کی سعودی عرب میں کسی دوسری کمپنی کو منتقلی سے بھی اتفاق کیا ہے اور مناسب فہرستیں سفارتخانہ کی جانب سے تیار کرکے حکومت سعودی عرب کے حوالے کی جائیں گی۔ تیقنات کیلئے وہ حکومت سعودب عرب کے شکرگذار ہیں۔

TOPPOPULARRECENT