Wednesday , November 22 2017
Home / عرب دنیا / سعودی عرب کو ترکی کے فوجی اڈوںکی ضرورت نہیں۔ایردوغان کی پیشکش مسترد

سعودی عرب کو ترکی کے فوجی اڈوںکی ضرورت نہیں۔ایردوغان کی پیشکش مسترد

جدہ۔/17جون، ( سیاست ڈاٹ کام ) سعودی عرب نے آج کہاکہ اس کے پڑوسی ملک قطر میں تعمیر شدہ ترکی کے فوجی اڈہ جیسے کہ فوجی اڈہ کا اب مملکت ( سعودی عرب ) میں خیرمقدم نہیں کیا جائے گا، اور اصرار کے ساتھ کہا کہ انہیں اس کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ ترکی کے صدر رجب طیب ایردوغان نے قبل ازیں کہا تھا کہ قطر میں ترکی کے فوجی اڈوں کے لئے کام مکمل ہونے کے فوری بعد اس مسلم ملک میں بھی وہ ایسا ہی فوجی اڈہ بنانا چاہتا ہے ۔ ان کے اس بیان کے بعد حکومت سعودی عرب نے اس ردعمل کا اظہار کیا ۔ انقرہ کے مضبوط و مستحکم حلیف قطر کے خلاف سعودی عرب کی قیادت میں سفارتی اقدامات سے پیدا شدہ بحران کو ختم کرنے کی کوششوں میں ترکی بھی شدت سے سرگرم ہے۔ سعودی عرب کی ایماء پر متحدہ عرب امارات ، بحرین، مصر اور چند دیگر ممالک نے قطر سے اپنے سفارتی تعلقات منقطع کرلئے ہیں۔ تاہم کویت اور سلطنت عمان ، سعودی عرب یا قطر کی طرفداری سے گریز کرتے ہوئے چھ خلیجی ممالک میںاتحاد برقرارر کھنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ ترکی نے 2014کے دوران قطر میں اپنے فوجی اڈہ کی تعمیر کا آغاز کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT