Wednesday , January 16 2019

سعودی عرب کی تازہ ترین صورتحال پر امریکہ سے بات چیت

واشنگٹن، 10نومبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر سے وہاں کے تازہ حالات پر بات چیت کی۔ سعودی عرب میں بدعنوانی کے نام پر انتظامیہ میں اعلیٰ سطح پر درجنوں گرفتاریاں کی جا چکی ہیں۔امریکہ کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہیتھر نیورٹ نے کہا امریکہ نے 8 نومبر کو لبنان کے وزیر اعظم کے عہدہ سے اچانک استعفی دینے والے سعد الحریري سے ملاقات کی تھی۔ مسٹر حریری نے سعودی عرب میں لبنان کے وزیر اعظم کے طور پر استعفیٰ دے دیا تھا۔ نیورٹ سے مسٹر حریری کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے حریری کے ساتھ ملاقات کے مقام اور ان کی موجودہ حالت کے بارے میں معلومات دینے سے انکار کر دیا۔ انہوں نے مسٹر حریری کے ساتھ ہونے والی بات چیت کو ‘حساس، ذاتی اور سفارتی گفت و شنید’ بتایا۔

TOPPOPULARRECENT