Tuesday , November 21 2017
Home / Top Stories / سعودی عرب کی شیعہ مسجد پر دہشت گرد حملہ ‘ پانچ جاں بحق

سعودی عرب کی شیعہ مسجد پر دہشت گرد حملہ ‘ پانچ جاں بحق

ریاض ۔ 17 اکٹوبر۔(سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کے شہر سیھات میں مسجد میں فائرنگ کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم داعش نے قبول کرلی۔  گزشتہ روز سیھات کی مسجد الحسینیہ الحیدریہ میں عسکریت پسند کی فائرنگ سے 5 افراد ہلاک جبکہ9 افراد زخمی ہوئے۔ ایک عسکریت پسند نے جب فائرنگ شروع کی تو پولیس نے اُسے مسجد میں گھس کر ہلاک کر دیا، ہلاک ہونے والے شخص کے جسم پر بارودی جیکٹ بھی دیکھی گئی البتہ وہ خود کش حملہ کرنے میں کامیاب نہیں ہوا۔ ہلاک ہونے والے عسکریت پسند کے دیگر 2 ساتھیوں کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ عسکریت پسند مسجد تک ایک چوری کی ٹیکسی میں آئے تھے۔ حملہ آور کو مسجد میں داخلے سے پہلے چیک پوائنٹ پر روکا گیا تو اُس نے فائرنگ شروع کر دی۔ پورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والے دہشت گرد کی عمر 20 سال کے قریب ہے جبکہ اس کا ذہنی توازن بھی درست نہیں تھا۔ حملے کی ذمہ داری داعش (الدول الاسلامیہ، بحرین نامی تنظیم) نے قبول کی ہے۔ داعش کے مطابق حملہ کرنے والے کا نام شغا الدوسیری تھا۔ واضح رہے کہ سعودی عرب میں رواں سال دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ 6 اگست کو صوبہ عسیر کی ایک مسجد میں خود کش دھماکے کے نتیجے میں 17 سکیورٹی اہلکار ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔ اس سے پہلے 22 مئی کو مشرقی علاقے کی ایک مسجد میں دھماکے میں 21 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ 29 مئی کو بھی دمام کی ایک مسجد میں دھماکے سے 4 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو ئے۔

TOPPOPULARRECENT