Friday , June 22 2018
Home / عرب دنیا / سعودی عرب کی مصر کیلئے 5 ارب ڈالر کی امداد

سعودی عرب کی مصر کیلئے 5 ارب ڈالر کی امداد

ریاض، 10 جون (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب نے مصر کے بجٹ خسارے پر قابو پانے کیلئے پانچ ارب ڈالرز کے امدادی پیکج کی منظوری دی ہے۔ عرب ٹی وی نے سعودی عرب کے وزیر خزانہ کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ اس امدادی پیکج میں سے مصر کو دو ارب ڈالرز مالیت کی پٹرولیم اور گیس مصنوعات مہیا کی جائیں گی۔ دو ارب ڈالرز نقد رقم کی شکل میں دیئے جائیں گے اور یہ رقم براہ راست مصر کے مرکزی بنک میں منتقل کی جائے گی۔ ایک ارب ڈالرز گرانٹ کی شکل میں دیے جائیں گے۔ قبل ازیں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے مصر کو ایک ارب ڈالرز کی امدادی رقم اور دو ارب ڈالرز قرضے کی شکل میں دینے سے اتفاق کیا تھا۔ ایک مصری ذریعے کے مطابق متحدہ عرب امارات کی جانب سے مصر کیلئے بھاری امدادی پیکج متوقع ہے۔ قرضے کی رقم مصر کے مرکزی بنک میں بھیجی جائے گی۔ تاہم سود کی شرح اور اس رقم کی واپسی کی شرائط کو ابھی حتمی شکل نہیں دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ یو اے ای نے مصر میں اخوان المسلمون سے ماضی میں تعلق رکھنے والے صدر محمد مرسی کی مسلح افواج کے ہاتھوں برطرفی پر سب سے پہلے مبارکباد دی تھی۔ یو اے ای میں گزشتہ ایک سال کے دوران اخوان سے تعلق رکھنے والے متعدد کارکنان کو گرفتار کیا گیا ہے اور انھیں حکومت کا تختہ الٹنے کی مبینہ سازش کے الزام میں حال ہی میں سات سے پندرہ سال کے درمیان قید کی سزائیں سنائی گئی

TOPPOPULARRECENT