Tuesday , November 20 2018
Home / عرب دنیا / سعودی عرب کی میزبانی میں اریٹریا اور ایتھوپیا میں صلح کا معاہدہ

سعودی عرب کی میزبانی میں اریٹریا اور ایتھوپیا میں صلح کا معاہدہ

جدہ ۔15 ستمبر۔(سیاست ڈاٹ کام) خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل ’انتونیو گوٹیرس‘ کو افریقی ملکوں ایتھوپیا اور اریٹریا کے درمیان کئی سال بعد ہونے والی صلح کے معاہدے میں شرکت کی دعوت دی ہے۔’العربیہ ‘کے مطابق دونوں افریقی ملکوں کے درمیان بیس سال کے بعد صلح کا معاہدہ ہو رہا ہے۔ معاہدے کی تقریب سعودی عرب کی میزبانی میں جدہ میں ہوگی۔خیال رہے کہ اریٹریا اور ایتھوپیا 20 سال تک حالت جنگ میں رہے ہیں۔ دو ماہ قبل دونوں ملکوں نے طویل کشیدگی ختم کرتے ہوئے تعلقات کے ایک نئے باب کے آغاز کا اعلان کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT