Tuesday , September 25 2018
Home / عرب دنیا / سعودی عرب کی نئی سماجی سلامتی اسکیم 1.4 ملین ہندوستانیوں کو فائدہ

سعودی عرب کی نئی سماجی سلامتی اسکیم 1.4 ملین ہندوستانیوں کو فائدہ

جدہ ۔ 19 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کی نئی سماجی سلامتی اسکیم سے تقریباً 1.4 ملین ہندوستانی بلیو کالر ورکرس کو فائدہ ہوگا۔ وزارت ہند اوورسیز افیرس کی جانب سے متعارف کردہ یہ اسکیم ہندوستانی تارکین وطن کیلئے فائدہ مند بتائی جارہی ہے۔ ہندوستانی قونصل جنرل فیض احمد قدوائی نے سعودی بن لادن گروپ کے ایڈمنسٹریٹیو ہیڈ کوارٹر پر مہاتما گا

جدہ ۔ 19 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کی نئی سماجی سلامتی اسکیم سے تقریباً 1.4 ملین ہندوستانی بلیو کالر ورکرس کو فائدہ ہوگا۔ وزارت ہند اوورسیز افیرس کی جانب سے متعارف کردہ یہ اسکیم ہندوستانی تارکین وطن کیلئے فائدہ مند بتائی جارہی ہے۔ ہندوستانی قونصل جنرل فیض احمد قدوائی نے سعودی بن لادن گروپ کے ایڈمنسٹریٹیو ہیڈ کوارٹر پر مہاتما گاندھی پرواسی سرکھشا یوجنا کے تحت اسکیم کا آغاز کیا۔ قونصل (لیبر) پربھات کے جین سعودی بن لادن گروپ جدہ ہیومن ریسورسس کوآرڈینیٹر فوزی داناوی اور دیگر عہدیدار تقریب میں شریک تھے۔

یہ اسکیم 3 بڑی رعایتوں پر مشتمل ہے جس میں مفت انشورنس پالیسی، پیرانہ سالی وظیفہ اور واپسی بازآباد کاری بچت شامل ہیں۔ اسکیم کے مطابق استفادہ کنندگان کو لائف انشورنس کارپوریشن آف انڈیا کی جناسری بیما یوجنا کے تحت لائف انشورنس کردیا جائے گا۔ اس کیلئے پریمیم حکومت ادا کرے گی اور حادثاتی موت پر 75 ہزار روپئے متعلقہ خاندان کو ادا کئے جائیں گے۔ طبعی موت یا حادثاتی جزوی معزولی پر 37500 کی رقم ادا کی جائے گی۔ خصوصی اسکیم کے تحت نیشنل پنشن سسٹم اور آر اینڈ آر بچت اسکیم بھی شروع کی گئی ہے۔ اس اسکیم میں حکومت مرد ورکر کیلئے 1900 روپئے جمع کرائے گی اور خاتون ورکر کیلئے 2900 روپئے 5 سال تک جمع کروائے جائیں گے۔ اس بچت سے ورکر کو 60 سال کی عمر کے بعد ماہانہ باقاعدہ پنشن بھی وصول ہوگا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT