Friday , July 20 2018
Home / Top Stories / سعودی عرب کے الجنادریہ فیسٹیول میں سشماسوراج کی شرکت

سعودی عرب کے الجنادریہ فیسٹیول میں سشماسوراج کی شرکت

ریاض ۔ 5 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب میں ہر سال قومی ثقافتی فیسٹول کے طور پر الجنادریہ منایا جاتا ہے جہاں سعودی عرب کی ثقافت کو پیش کیا جاتا ہے۔ اس فیسٹیول کا اہتمام سعودی نیشنل گارڈ کی جانب سے کیا جاتا ہے۔ سب سے پہلے الجنادریہ فیسٹیول 1985ء میں منایا گیا تھا اور اس سال یعنی 2018ء میں اس فیسٹیول کا یہ 32 واں ایڈیشن ہوگا جہاں ہندوستان کی وزیرخارجہ سشماسوراج بطور مہمان شرکت کریں گی۔ اس فیسٹیول میں متعدد سرگرمیاں پیش کی جاتی ہیں جیسے اسپورٹس (بشمول اونٹوں کی دوڑ)، روایتی رقص، روایتی آرٹس اور کرافٹس۔ ہر سال متعدد دوست ممالک کے سینئر عہدیدار اس فیسٹیول میں شرکت کرتے ہیں ۔جاریہ سال ہندوستان جنادریہ فیسٹیول کا اعزازی مہمان ہے۔ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود اس فیسٹیول کے سرپرست ہیں جبکہ جی سی سی ممالک سے تعلق رکھنے والے معززین بطور مہمان خصوصی شرکت کرتے ہیں۔ ہندوستان کی وزیرخارجہ سشماسوراج ہندوستانی وفد کی قیادت کریں گی۔

TOPPOPULARRECENT