Wednesday , June 20 2018
Home / عرب دنیا / سعودی عرب کے بجٹ میں 145 بلین ریال کا خسارہ

سعودی عرب کے بجٹ میں 145 بلین ریال کا خسارہ

ریاض /26 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) سعودی عرب نے اپنے سالانہ بجٹ 2015 میں 145 بلین ریال کا خسارہ بتایا ہے ۔ دنیا کے سب سے بڑے خام تیل کے فروخت کنندہ نے اپنے سالانہ بجٹ میں سے زیادہ سے زیادہ تعلیم اور صحت پر خرچ کئے ہیں ۔ وزارت فینانس نے ک ہا کہ سعودی عرب کا یہ بجٹ خسارہ کو ظاہر کرنا ہے ۔ اس کے 860 بلین ریال کے مصارف ہیں جبکہ اسے مالیہ کے طور پر 715 بل

ریاض /26 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) سعودی عرب نے اپنے سالانہ بجٹ 2015 میں 145 بلین ریال کا خسارہ بتایا ہے ۔ دنیا کے سب سے بڑے خام تیل کے فروخت کنندہ نے اپنے سالانہ بجٹ میں سے زیادہ سے زیادہ تعلیم اور صحت پر خرچ کئے ہیں ۔ وزارت فینانس نے ک ہا کہ سعودی عرب کا یہ بجٹ خسارہ کو ظاہر کرنا ہے ۔ اس کے 860 بلین ریال کے مصارف ہیں جبکہ اسے مالیہ کے طور پر 715 بلین ریال وصول ہوئے ہیں ۔ عام طور پر تیل کی فروخت سے حاصل ہونے والا مالیہ 90 فیصد ہے ۔ سعودی عرب نے اس بجٹ میں بھی مسلسل سرمایہ کاری پروگرام کو اولین ترجیح دی ہے ۔ ایک مضبوط معاشی ترقی اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ اس بجٹ کے تحت مصارف میں 0.6 فیصد کا اضافہ ہوا ہے ۔ جبکہ آمدنی میں 16 فیصد کمی آئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT