Wednesday , November 22 2017
Home / دنیا / سعودی عرب کے خلاف امریکی سینٹ میں 9/11 بل منظور

سعودی عرب کے خلاف امریکی سینٹ میں 9/11 بل منظور

واشنگٹن ۔ /17 مئی (سیاست ڈاٹ کام) امریکی سینٹ نے آج ایک قانون سازی کو منظوری دیدی جس کے ذریعہ 11 ستمبر کے متاثرین حکومت سعودی عربیہ کے خلاف مقدمہ دائر کرسکتے ہیں ۔ اس کے ساتھ ہی وائیٹ ہاؤز کے ساتھ محاذ آرائی کی صورتحال پیدا ہوگئی جس نے ویٹو کی دھمکی دی تھی ۔ سعودی عرب نے 2001 ء حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی اور اس بل پر شدید اعتراض کرتے ہوئے جوابی کارروائی کے طور پر امریکی سکیورٹیز اور دیگر اداروں میں سرمایہ کی گئی 750 بلین ڈالرس کی رقم نکال لینے کی دھمکی دی تھی ۔ اس قانون کو سینٹ میں متفقہ طور پر ندائی ووٹ سے منظور کیا گیا اب اسے امریکی ایوان نمائندگان سے رجوع کیا جائے گا ۔ سینٹ میں ڈیموکریٹک ارکان نے اس بل کی بھرپور تائید کی ۔

TOPPOPULARRECENT