Wednesday , September 19 2018
Home / دنیا / سعودی عرب کے ساتھ تعاون کیلئے اسرائیل تیار

سعودی عرب کے ساتھ تعاون کیلئے اسرائیل تیار

دونوں میں مشترکہ دلچسپی کے کئی پہلو ، اسرائیلی فوجی سربراہ
یروشلم ۔ /16 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیل کے فوجی سربراہ نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ان کا ملک مشرق وسطیٰ پر کنٹرول کیلئے ایران کے منصوبے کو ناکام بنانے سعودی عرب کے ساتھ تعاون کیلئے تیار ہے ۔ چیف آف اسٹاف لیفٹننٹ جنرل جی انسکوٹ کے حوالے سے سعودی نیوز ویب سائیٹ ایلاف نے بتایا کہ ’’ ہم ایران کا مقابلہ کرنے کیلئے اعتدال پسند عرب ممالک کے ساتھ انٹلیجنس معلومات اور تجربہ کا باہمی تبادلہ کرنے کیلئے تیار ہیں۔ ‘‘ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا حالیہ عرصہ کے دوران سعودی عرب کے ساتھ کسی طرح کے معلومات کا تبادلہ ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت پڑنے پر ہم اس کیلئے تیار ہیں ۔ ہم میں اور ان میں کئی مشترکہ دلچسپی کے پہلو ہیں ۔ اسرائیلی فوج نے اس انٹرویو کی توثیق کی ہے ۔ اسرائیل اور سعودی عرب کے مابین سفارتی تعلقات نہیں پائے جاتے ۔ ان حالات میں اسرائیلی فوجی سربراہ کا یہ تبصرہ نمایاں اہمیت کا حامل اور حیرت انگیز ہے ۔

TOPPOPULARRECENT