Saturday , December 16 2017
Home / ہندوستان / سعودی عرب کے سفارتکار کی روانگی

سعودی عرب کے سفارتکار کی روانگی

نئی دہلی ۔ 16 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کے سفارتکار جن پر دو نیپالی خواتین کو محروس رکھتے ہوئے ان کی عصمت ریزی کرنے کا الزام عائد کیا گیا، وہ آج رات اس ملک سے روانہ ہوگئے۔ وزارت امورخارجہ کے ترجمان وکاس سوروپ نے کہا کہ ہمیں معلوم ہوا ہیکہ فرسٹ سکریٹری ماجد حسن اشہور جن پر دو نیپالی خواتین کے ریپ کا الزام عائد ہوا، وہ ہندوستان سے جاچکے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ فرسٹ سکریٹری سفارتکار ہونے کے ناطے ویانا کنونشن برائے سفارتی تعلقات کی گنجائش کے تحت آتے ہیں۔ یہ معلوم ہوا ہیکہ وزارت امورخارجہ نے سعودی ایمبیسی پر اپنے سفارتکار سے پوچھ تاچھ کی اجازت دینے کیلئے دباؤ ڈالا تھا کیونکہ دو خواتین کو محروس رکھ کر ان کا ریپ کرنے سے متعلق کیس کے الزامات سنگین نوعیت کے ہے۔

TOPPOPULARRECENT