Thursday , December 13 2018

سعودی عرب کے شہریوں کیلئے مالی مراعات کا اعلان

ریاض۔ 7 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور حکومتی ٹیکسوں کے باعث اپنے شہریوں کو مالی مراعات دینے کا اعلان کیا ہے۔سعودی شاہی فرمان کے مطابق شاہ سلمان نے گیاس کی قیمتوں میں اضافے اور مختلف اشیا پر ویلیو ایڈٹ ٹیکس کے نفاذ کے پیش نظر سرکاری ملازمین کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ماہانہ 1000 ریال وظیفے کا اعلان کیا ہے۔اس کے علاوہ سعودی حکومت نے یمن میں جنگ لڑنے والے فوجیوں کیلئے 5,000 ریال ماہانہ الاونس کا اعلان بھی کیا ہے۔سعودی عرب نے چند روز قبل ہی اپنے ملک میں معاشی اصلاحات کے نفاذ کے سلسلے میں گیس کی قیمتوں میں 100 فیصد اضافہ کیا تھا اور ساتھ ہی مختلف اشیاء پر 5% ٹیکس عائد کرنے کا اعلان بھی کیا تھا۔شاہ سلمان نے اپنے احکامات میں ریاست کو ہدایت دی کہ چند مواقع پر شہریوں کو وی اے ٹی میں چھوٹ دی جائے جیسے خصوصی تعلیم اور صحت کی سہولیات فراہم کرتے وقت اور پہلی مرتبہ گھر خریدتے وقت جس کی رقم 8 لاکھ 85 ہزار ریال تک ہو۔

TOPPOPULARRECENT