Tuesday , April 24 2018
Home / Top Stories / سعودی عرب کے ولیعہد کی مشہور شخصیات سے ملاقاتیں

سعودی عرب کے ولیعہد کی مشہور شخصیات سے ملاقاتیں

طوفان ’ہاروی ‘ سے متاثر افراد سے ملاقات ‘ غیر ملکیوں میں کمی اور سزائے موت کی منسوخی کی تردید
ہیوسٹن۔8اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے سابق امریکی صدور جارج بش سینئر اور جارج بش جونیئر سے ان کے گھر جاکر ملاقات کی۔ جارج بش سینئر نے ولی عہد کے اعزاز میں ظہرانہ دیا جس میں سابق امریکی وزیر خارجہ جیمز بیکر بھی شریک تھے۔قبل ازیں ولی عہد سان فرانسسکو سے ہیوسٹن روانہ ہوئے تھے۔سمندری طوفان ہاروی سے متاثر ہونے والے علاقہ کا دورہ کیا اور متاثرین سے ملاقات کی۔ہاروی طوفان سے جو گھر تباہ ہوئے تھے انہیں سعودی رضا کاروں نے دوبارہ تعمیر کروایا تھا۔ متاثرہ علاقہ میں پہنچنے پر مقامی فلاحی تنظیم کے سربراہ اوراہلکاروں نے استقبال کیا۔ ولی عہد کو وہ علاقہ دکھا یا گیا جہاں سمندری طوفان نے تباہی مچائی تھی اور بعد ازاں سعودی رضاکاروں کی ذاتی کوششوں سے ان مکانات کی دوبارہ تعمیر کی گئی۔متاثرین نے ولی عہد کے ساتھ یادگاری تصاویر بھی بنوائیں۔ لاس اینجلسسے موصولہ اطلاع کے بموجب محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں 10ملین غیر ملکی ہیں اور ان میں سے اکثر روزگار سے ہیں۔ ہمارا خیال ہے کہ یہ تعداد کم نہیں ہوگی بلکہ اس میں اضافہ ہوگا۔ ہم سمجھتے ہیں کہ سعودی عرب کو اپنے منصوبے مکمل کرنے کے لئے انسانی وسائل کی ضرورت ہے۔ ان منصوبوں سے سعودی شہریوں کے لئے اور غیر ملکیوں کے لئے بھی اسامیاں پیدا ہو ں گی۔ولی عہد کا دورہ امریکہ، تفصیلات کے لئے یہاں کلک کریں ۔انہوں نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں سزائے موت کا قانون مکمل طور پر منسوخ نہیں ہوسکتا البتہ اس میں کمی ضرور کی جائے گی۔ ٹائمز میگزین کو انٹر ویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکہ سمیت کئی ممالک میں آج بھی سزائے موت کا قانون نافذ ہے۔ ہمارے ہاں اس حوالے سے قوانین واضح ہیں تاہم اس پر غور کیا جارہاہے کہ سزائے موت کے بجائے عمر قید کی سزا پر عمل کیا جائے۔ جو شخص ناحق کسی کو قتل کرتا ہے تو قانون کے مطابق اس کی سزا موت ہونی چاہئے۔ سعودی عرب کا بادشاہ محض فرامین جاری نہیں کرتاوہ قانون کے مطابق کام کرتا ہے۔ملک کے فرمانرواکو بادشاہ کی حیثیت سے کیسے کام کرنا چاہئے اس کی وضاحت موجود ہے۔سزا موت کے حوالے سے معاملہ زیر غور ہے۔

ولی عہد فرانس روانہ
ولی عہد ووزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان امریکہ سے فرانس روانہ ہوگئے۔ ایوان شاہی نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کی ہدایت پر ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان فرانس کے دورے پر روانہ ہوگئے۔ فرانس کے سرکاری دورہ کے دوران وہ صدر جمہوریہ اور دیگر حکومتی عہدیداروں سے ملاقات کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT