Sunday , January 21 2018
Home / عرب دنیا / سعودی علماء کی سوشل میڈیا پر سرگرمیوں کی نگرانی

سعودی علماء کی سوشل میڈیا پر سرگرمیوں کی نگرانی

وزارت اسلامی امور نے نگران کمیٹی قائم کر دی: نائب وزیر

وزارت اسلامی امور نے نگران کمیٹی قائم کر دی: نائب وزیر
ریاض ، 10 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) سعودی وزارت برائے اسلامی امور و اوقاف نے سوشل میڈیا کے استعمال کیلئے رہنمائی اور نگرانی کا ایک نظام وضع کرتے ہوئے تمام ، خطباء ، آئمہ اور سرکاری مبلغین کی سوشل میڈیا پر سرگرمیوں کو باقاعدہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس مقصد کیلئے ایک مانٹرنگ کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔ یہ کمیٹی متعلقہ افراد کی طرف سے سوشل میڈیا پر پیش کردہ تحریروں، بیانات اور تصاویر وغیرہ کا جائزہ لے گی۔ سعودی نائب وزیر توفیق بن عبدالعزیز السدیری نے اس حوالے سے کہا، ’’ وزارت کے تمام ملازمین اور وابستگان کی سوشل میڈیا کے حوالے سے تمام تر سرگرمیوں کی نگرانی کی مذکورہ کمیٹی ذمہ دار ہو گی، ہم چاہتے ہیں کہ یہ کمیٹی عوام کو بھی رہنمائی فراہم کرے اور سوشل میڈیا پر پیش کئے جانے والے غلط بیانات کا ازالہ کرے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ وزارت اس حوالے سے ایک ہی ڈھانچے کے تحت سعودی عرب سے متعلق تمام آن لائن فورمز کی نگرانی کرے گی تا کہ انتہا پسندانہ خیالات کی بیخ کنی ہو سکے اور اسلام کو ایک متوازن مذہب کے طور پر پیش کیا جائے۔ سعودی نائب وزیر نے کہا: ’’ وزارت ان دنوں انٹرنیٹ کو علم کے تبادلے کیلئے ایک مثبت ذریعے کے طور پر استعمال کرنے کے امکانات کا جائزہ لے رہی ہے۔ تاکہ علم کے فروغ کیلئے اور علمی مکالمے کیلئے رہنمائی اور حوصلہ افزائی کی جائے۔

TOPPOPULARRECENT