Wednesday , January 23 2019

سعودی فرمانروا کی ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی صدر بننے پر مبارکباد

ریاض۔ 21 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سعودی فرمانرواشاہ سلمان بن عبدالعزیز نے امریکہ کینئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارتی عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ کے نام اپنے برقیئے میں شاہ سلمان نے اپنی ،سعودی عوام اور حکومت کی جانب نئے امریکی صدر کیلئے اور خوشیوں کا پیغام ارسال کیا ہے۔ انہوں نیامریکہ کے دوست عوام کے لئے تیز تر ترقی اور خوشحالی کا پیغام بھی دیا ہے۔شاہ سلمان نے دونوں ملکوں کے درمیان پائے جانے والے تاریخی دوستانہ تعلقات کو سراہتے ہوئے اس امر کا اعادہ کیا کہ وہ انہیں مزید مضبوط بناتے ہوئے ان میں اضافہ کے خواہش مند ہیں۔ انہوں نے خواہش ظاہر کی ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت میں سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان جامع سٹرٹیجک ویڑن سمیت تمام شعبوں میں تعلقات میں بہتری آئے جس سے دونوں ملکوں کے عوام فائدہ حاصل کر سکیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT