Thursday , December 13 2018

سعودی فضائیہ کے پائیلٹ کے فرزند امریکہ میں سفیر مقرر

ریاض ۔23اپریل ( سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب میں فضائیہ کے ایک پائیلٹ کے فرزند کو مملکت سعودیہ کا سفیر برائے امریکہ مقرر کیا ہے ۔ امکان ہے کہ صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ کے دورہ اقتدار میں دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری پیدا ہوئی ہے ۔ یہ تبدیلی اُن سلسلہ وار احکامات میں سے ایک ہے جو سعودی عرب کے فرمانروں نے کل سے جاری کئے ہیں ۔ انہوں نے اپنی کابینہ میں  ردوبدل کیا ہے ۔ فوج کے سربراہوں کو تبدیل کیا ہے جو پڑوسی ملک یمن میں باغیوں کے خلاف برسرجنگ تھے ۔ شہزادہ عبداللہ بن فیصل بن ترکی کو امریکہ میں مملکت کے سفیر کے عہدہ سے ہٹادیا گیا ہے اور شہزادہ خالد بن سلمان بن عبداللہ کو سفیر مقرر کیا گیا ہے ۔ سعودی سرکاری خبررساں ادارہ کی اطلاع کے بموجب اس سلسلہ میں ایک شاہی فرماں جاری کیا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT