Saturday , December 16 2017
Home / دنیا / سعودی فوج نے نجران کے قریب حوثیوں کا حملہ ناکام بنا دیا

سعودی فوج نے نجران کے قریب حوثیوں کا حملہ ناکام بنا دیا

نجران ۔ /6 مئی (سیاست ڈاٹ کام)سعودی افواج نے جمعہ کی شام نجران کے سامنے واقع علاقے میں حوثی ملیشیاؤں اور معزول صالح کے پاسداران کا ایک حملہ پسپا کر دیا۔”العربیہ” نیوز چینل کے نمائندے کے مطابق ملیشیاؤں نے یمنی سرحد کے مقابل عسکری نگرانی کے ایک سعودی مرکز پر قبضے کے لیے سعودی سرحدی کو عبور کرنے کی کوشش کی تاہم سعودی افواج کے پیدل دستے نے اس کارروائی ناکام بنا ڈالا۔ ناہموار زمین کی دشواری کے باوجود سعودی پیدل دستے نے حملے کو روک دیا اور اس دوران براہ راست اسلحے اور بعض راکٹوں کا بھی استعمال کیا گیا۔ اس کے نتیجے میں حوثی ملیشیاؤں کے نقل و حرکت میں انتشار پھیل گیا اور اپنے کمانڈر اور بعض عناصر کے زخمی ہونے پر وہ مکمل انخلاء پر مجبور ہو گئیں۔

TOPPOPULARRECENT