Monday , December 11 2017
Home / عرب دنیا / سعودی فورسز کی گولہ باری سے 40 حوثی باغی ہلاک

سعودی فورسز کی گولہ باری سے 40 حوثی باغی ہلاک

ریاض۔ 7 اکتوبر۔(سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب سکیورٹی فورسز نے یمن کی سرحد پر حوثی اور علی صالح باغیوں کے ٹھکانوں پر گولہ باری کی ، اس تازہ گولہ باری کے نتیجے میں 40 حوثی باغی ہلاک ہوگئے ۔ سعودی بارڈر سکیورٹی فورسز کی جانب سے یمن کی سرحد سے متصل نجران میں سرحد پار موجود حوثی باغیوں اور علی صالح کی وفادار ملیشیا کے ٹھکانوں پر توپ خانے سے گولہ باری کی گئی۔سعودی فورسز نے باغیوں کے ٹھکانوں پر توپ خانے اور ٹینکوں سے حملہ کیا جس میں باغیوں کی سرحد پار سے دراندازی کی کوششیں ناکام بنانے کے ساتھ ان کے کئی ٹھکانے اور اسلحہ و گولہ بارود کی بھاری مقدار کو تباہ کردیا گیا ہے۔باغیوں کے زیراستعمال فوجی گاڑی اور ایک کمین گاہ کو بھی تباہ کردیا گیا۔

 

فرانس : برقعنی کے جُرمانے
ادا کرنے والے تاجر پر حملہ
دبئی ۔ 7 اکتوبر۔(سیاست ڈاٹ کام) فرانس میں سکونت پذیر الجزائری تاجر ، سیاستداں اور سرگرم کارکن رشید نکاز ایک حملے میں زخمی ہو گئے جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ سوشل میڈیا پر سرگرم رشید کے مطابق انہیں دارالحکومت پیرس میں حملے کا نشانہ بنایا گیا۔ واضح رہے کہ رشید نکاز فرانس میں نقاب اور برقعنی (خواتین کی تیراکی کا خصوصی لباس) پہننے والی مسلمان خواتین پر عائد سرکاری جرمانے کی رقم ادا کرنے کے حوالے سے مشہور ہیں۔ انہوں نے 2010 میں دس لاکھ یورو کی رقم سے ایک فنڈ قائم کیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT