Friday , December 15 2017
Home / دنیا / سعودی قیادت والی اتحادی افواج اقوام متحدہ کی ممنوعہ تنظیموں کی فہرست میں شامل

سعودی قیادت والی اتحادی افواج اقوام متحدہ کی ممنوعہ تنظیموں کی فہرست میں شامل

اقوام متحدہ،6اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ نے یمن میں 2016میں مختلف فوجی کارروائیوں میں اسکولوں اور ہاسپٹلس میں 683بچوں کے ہلاک ہونے کے معاملہ میں سعودی عرب کی قیادت والی فوجی اتحاد کو ممنوعہ تنظیموں کی فہرست میں شامل کیا ہے لیکن یہ کہا ہیکہ اس تنظیم نے بچوں کی بہتری اور تحفظ کیلئے بھی کام کیا ہے ۔اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل گوٹیرس کی جانب سے اقوام متحدہ’بچے اور ہتھیار ‘تنازعہ معاملوں کی نمائندہ ورجینیا گانبا کے ذریعہ تیار کی گئی اس رپورٹ کو کل سیکورٹی کونسل میں پیش کیا گیاتھا اور اس میں ایران کے حمایت یافتہ باغی گروپ حوثی کا بھی نام ہے۔ اس کے علاوہ یمن میں سرکار حامی ملیشیا اور القاعدہ کو بھی ممنوعہ تنظیموں کی فہرست میں شامل کیا گیاہے۔ رپورٹ میں ایسی تنظیموں کے خلاف اقوام متحدہ کی جانب سے کی جانے والی کسی بھی کارروائی کا کوئی ذکر نہیں ہے ۔سعودی عرب کے فوجی اتحاد کو گزشتہ سال بھی مذکورہ فہرست میں رکھا گیا تھااور بعد میں اسے اس فہرست سے ہٹا لیا گیاتھا۔اس بار اس رپورٹ میں دوفہرستیں بنائی گئی ہیں جن میں کچھ تنظیمیں تو ایسی ہیں جو اس فہرست میں ہیں لیکن انہوں نے بچو ں کی فلاح و بہبود کیلئے کچھ کام کئے ہیں اور دوسری فہرست میں ان تنظیموں کو شامل کیا گیا ہے جنہوں نے ایسا کوئی کام نہیں کیا ہے۔
یمن میں گزشتہ ڈھائی برسوں سے جاری خانہ جنگی میں اب تک10ہزار سے زائد لوگ مارے جاچکے ہیں اور اس سے ملک کی اقتصادی حالت بدتر ہوگئی ہے جس سے لاکھوں لوگوں کوبھکمری کا سامنا کرنا پڑرہاہے ۔یہاں صدر منصور ہادی کی حکومت کو سعودی اتحادی افواج کی حمایت مل رہی ہے اور انہوں نے حوثی گروپ کے خلاف جنگ چھیڑ رکھی ہے ،جس کا شمالی یمن کے ایک بڑے حصہ پر قبضہ ہے ۔

 

TOPPOPULARRECENT