Thursday , November 23 2017
Home / پاکستان / سعودی مخالف دہشت گردی اتحاد میں پاکستان کی شمولیت

سعودی مخالف دہشت گردی اتحاد میں پاکستان کی شمولیت

ترجمان قاضی خلیل اللہ کا بیان ، اخباری اطلاعات کی تردید
اسلام آباد ۔ /17 ڈسمبر ۔ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے توثیق کی کہ وہ سعودی زیرقیادت اسلامی فوجی اتحاد کا دشت گردی کے خلاف ایک حصہ ہے ۔ عالم اسلام کو اس بارے میں کوئی شک و شبہ نہیں ہونا چاہئیے ؤ تاہم پاکستان نے اپنے اس اتحاد میں شامل ہونے کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا ۔ وزارت خارجہ کے ترجمان قاضی خلیل اللہ نے آج ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سعودی زیرقیادت اتحاد کا ایک حصہ ہیں ۔ انہوں نے کل شائع ہونے والی خبروں کی بھی تردید کی کہ پاکستان 34 رکنی گروپ نے رکنیت کی اطلاع پر حیرت زدہ ہے ۔ کیونکہ اسے اس کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے ۔ ترجمان نے پرزور انداز میں کہا کہ وزیر خارجہ اعجاز احمد چودھری نے قبل ازیں صرف اتنا کہا تھا کہ پاکستان اس اعلان کے بارے میں تفصیلات سے واقفیت حاصل کررہا ہے ۔ قاضی خلیل نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان نظریات کا تبادلہ بھی ہوچکے ہے کہ دہشت گردی کا مقابلہ کیسے کیا جائے ۔ نئے مخلوط اتحاد میں ایران ، عرق اور شام کو شامل نہ کرنے پر اعتراض کیا جارہا ہے کہ کیا یہ حقیقت میں انتہاپسندوں کے خلاف اتحاد ہے ۔ کیونکہ یہ تینوں ممالک شیعہ غلبہ رکھنے والی حکومتوں کے تحت ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT