Tuesday , December 11 2018

سعودی میںشامی و عراقی یتیموں کو گود لینے کی ممانعت

ریاض۔ 23جنوری۔(سیاست ڈاٹ کام) سعودی وزارت سماجی امور نے شام اور عراق کے جنگ زدہ یتیم بچوں کو گود لینے کی ممانعت کا اعلان کیا ہے۔ اس سلسلے میں وزارت سماجی امور کی ڈائریکٹ لطیفہ التمیمی کا کہنا ہے ’’ وزارت عرب ملکوں کے ان یتیم بچوں کو گود لینے والے سعودی شہریوں کو وسائل مہیا نہیں کرے گی۔اس ناطے عالمی ادارے اور تنظیمیں انسانی بنیادوں پ

ریاض۔ 23جنوری۔(سیاست ڈاٹ کام) سعودی وزارت سماجی امور نے شام اور عراق کے جنگ زدہ یتیم بچوں کو گود لینے کی ممانعت کا اعلان کیا ہے۔ اس سلسلے میں وزارت سماجی امور کی ڈائریکٹ لطیفہ التمیمی کا کہنا ہے ’’ وزارت عرب ملکوں کے ان یتیم بچوں کو گود لینے والے سعودی شہریوں کو وسائل مہیا نہیں کرے گی۔اس ناطے عالمی ادارے اور تنظیمیں انسانی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں‘‘۔ لطیفہ التمیی نے بتایا حال ہی میں سعودی خاندانوں نے پانچ سو ساٹھ سعودی یتیم بچوں کو گود لیا ہے۔ ان بچوں کی پیدائش سے متعلق دستاویزات بھی موجود ہیں اور پاسپورٹوں سمیت دیگر ضروری دستاویزات بھی دستیاب ہیں۔

TOPPOPULARRECENT