Friday , November 24 2017
Home / عرب دنیا / سعودی میں امریکی انجینئر مشرف بہ اسلام

سعودی میں امریکی انجینئر مشرف بہ اسلام

ریاض ۔ 26 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب میں گذشتہ 55 سال سے ملازمت کی خاطر سکونت پذیر ایک امریکی الیکٹریکل انجینئر نے اسلام قبول کیا ہے۔ قبول اسلام کے بعد امریکی نو مسلم نے اپنا نام نبی اکرم صلی اللہ و علیہ وسلم کی نسبت سے ’محمد‘ رکھا ہے۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق 87 سالہ البرٹ ھنس 1961ء میں امریکہ سے سعودی عرب منتقل ہوئے جہاں انہوں نے 55 سال سعودی عرب میں گذارے۔ اس دوران الحمراء  شہر میں ان کا ایک دینی دعوت کے مرکز میں بھی آنا جانا رہا۔ انہوں نے اسلامی تعلیمات کا باریک بینی سے مطالعہ جاری رکھا۔ آخر کار سیرت النبیؐ اور اسلام کے اخلاق حسنہ سے متاثر ہو کر اسلام قبول کرنے کا فیصلہ کیا۔ نو مسلم امریکی انجینئر کا کہنا ہے کہ اسلام کی جس چیز نے انہیں سب سے زیادہ متاثر کیا وہ مسلمانوں اور اسلام کا حسن اخلاق ہے، جس کی مثال کسی دوسرے مذہب میں نہیں ملتی۔

TOPPOPULARRECENT