Tuesday , October 16 2018
Home / کھیل کی خبریں / سعودی میں خواتین کے اسپورٹس ملبوسات کی مقبولیت میں اضافہ

سعودی میں خواتین کے اسپورٹس ملبوسات کی مقبولیت میں اضافہ

لاہور۔18 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب میں چند ہفتے قبل پبلک اسپورٹس کونسل نے خواتین کو میچ دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم میں آنے کی اجازت دیے جانے کے بعد کاسمیٹک کی دکانوں پر ہجوم بڑھ گیا ہے۔ دوسری جانب مارکیٹ میں مختلف اسپورٹس کلبوں کے رنگا رنگ عبایا بھی متعارف ہونے لگے اور خواتین کی کھیلوں کی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے ذوق وشوق میں بھی اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ سعودی عرب کی اسپورٹس کونسل نے چند ہفتے قبل واضح کیا کہ خواتین کو جنوری 2018ء سے اسٹیڈیم میں کھیل کی سرگرمیوں کو دیکھنے اجازت ہوگی۔اس خبر کے بعد خواتین کے ملبوسات فروخت کرنے والی دکانوں پر نئے عبایا بھی سامنے آئے ہیں جو مختلف اسپورٹس کلبوں کی عکاسی کرتی ہیں۔ ان میں زرد، نیلے اور سبز رنگوں کے عبایا شامل ہیں۔شاہ فہد بین الاقوامی اسٹیڈیم میں 30 فی صد نشستیں خواتین کے لیے مختص کی ہیں۔ مبصرین نے کہا ہے کہ خواتین کو اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے اجازت ملنا سعودی عرب میں تبدیلی کی علامت ہے۔

TOPPOPULARRECENT