Tuesday , February 20 2018
Home / عرب دنیا / سعودی میں صرف 140 مخلوعہ جائیدادوں کیلئے زائد از ایک لاکھ خواتین کی درخواستیں

سعودی میں صرف 140 مخلوعہ جائیدادوں کیلئے زائد از ایک لاکھ خواتین کی درخواستیں

ریاض ۔ 5 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب میں حالیہ دنوں میں قدامت پسندی کا آہستہ آہستہ خاتمہ ہوتا نظر آرہا ہے جہاں خصوصی طور پر خواتین کو کافی مراعات عطا کی گئی ہیں جن میں ڈرائیونگ اور اسٹیڈیمس آکر میاچس دیکھنے کی اجازت کو ذرائع ابلاغ میں کافی کوریج دیا گیا تھا۔ اب تازہ ترین خبر یہ ہیکہ ایرپورٹس اور زمینی سرحد کی کراسنگس پر صرف 140 مخلوعہ جائیدادوں کیلئے 107,000 سعودی خواتین نے درخواستوں کا ادخال کیا ہے۔ ایک ای۔ میل بیان کے مطابق سعودی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹس خواتین کو پاسپورٹس کنٹرول کے شعبہ میں بھرتی کرنا چاہتا ہے۔ اس عہدہ کو ایک فوجی عہدہ کے مماثل قرار دیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT