Sunday , May 27 2018
Home / عرب دنیا / سعودی میں غیر قانونی مقیم کے خلاف کارروائی جاری

سعودی میں غیر قانونی مقیم کے خلاف کارروائی جاری

ریاض۔19نومبر (سیاست ڈاٹ کام)سعودی عرب میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے خلاف کارروائی جاری ہے اور تین روز میں 24 ہزار غیر ملکیوں کو گرفتار کیا گیاہے ۔سعودی ذرائع ابلاغکے مطابق اقامہ اورکام قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے غیر ملکیوں کے خلاف 15 نومبر سے شروع ہونے والے کارروائی کے پہلے تین روز میں 23 ہزار 938 غیر ملکی گرفتار کرلئے گئے ہیں۔سعودی میڈیا کے مطابق جن میں سے اقامہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کی تعداد 18ہزار 702 ہے ، 3 ہزار 883 سرحدی صیانت اور 4 ہزار 353 بلا اجازت کام کرنے میں ملوث پائے گئے ۔جبکہ ان غیر ملکیوں کے لئے سہولت کاری اور چھپانے کے الزام میں 25 سعودی شہریوں کو بھی حراست میں لیا گیا ہے ۔سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 42 فیصد گرفتاریاں مکہ مکرمہ ریجن، 19 فیصد ریاض، 11 فیصد عصیر، 6 فیصد جازان اور 5 فیصد شرقیہ ریجن سے کی گئی۔

TOPPOPULARRECENT