Tuesday , November 21 2017
Home / عرب دنیا / سعودی نے تیل کے کنوؤں پر حملہ ناکام کردیا

سعودی نے تیل کے کنوؤں پر حملہ ناکام کردیا

دوبئی ۔ 19 جون (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے بتایا کہ ایک کلیدی آف شور تیل کے کنویں پر کئے گئے حملہ کو ناکام کردیا گیا۔ سعودی پریس ایجنسی میں سعودی فوج کی جانب سے بیان جاری کیا گیا جس میں بتایا گیا کہ تین کشتیاں جن پر سرخ اور سفید پرچم لہرا رہے تھے، مرجان میں واقع تیل کے کنوؤں کی جانب بڑھ رہی تھیں جسے دیکھتے ہی ملاحوں نے انتباہ دیتے ہوئے فائرنگ کی اور ایک کشتی کو ضبط کرلیا جبکہ دو کشتیاں وہاں سے نکلنے میں کامیاب ہوگئیں۔ بیان میں کہا گیا ہیکہ ضبط شدہ کشتی میں ہتھیار لدے ہوئے تھے جو شاید تخریبی مقاصد کے تحت یہاں لائے گئے تھے۔ یہ کشتی عربین گلف سے ضبط کی گئی۔ بہرحال خلیج سے قریب میں واقع ملک ایران کے پرچم میں سبز، سفید اور سرخ پٹیاں ہیں۔

TOPPOPULARRECENT