Saturday , September 22 2018
Home / Top Stories / سعودی وزیر خارجہ رائے عامہ کو گمراہ کر رہے ہیں:حماس 

سعودی وزیر خارجہ رائے عامہ کو گمراہ کر رہے ہیں:حماس 

Image processed by CodeCarvings Piczard ### FREE Community Edition ### on 2017-09-20 22:04:18Z | http://piczard.com | http://codecarvings.comôñÿ{.­ÇT

غزہ : فلسطینی تنظیم حماس نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر کے متنازع بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے مسترد کر دیا۔حماس کا کہنا ہے کہ سعودی وزیت خارجہ کی طرف سے جماعت کو ’انتہا پسند ‘ قرار دینا رائے عامہ کو گمراہ کرنے اور سعودی عرب کے لئے بد نام کر نا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ سعودی عرب کے وزیر خارجہ کی طرف سے حماس انتہا پسند اور دہشت گرد قرار دینا رائے عامہ کو گمراہ کرنے اور فلسطینی قوم کی آزادی کے لئے جاری آئینی مزاحمت کو مشکوک کرنے کی کوشش ہے۔فلسطینی قوم کو سعودی عرب پر پورا اعتماد ہے۔

اور سعودی حکومت اور قوم نے ہمیشہ فلسطینی قوم کے دیرینہ حقوق اور مطالبات کا دفاع کیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی وزیر خارجہ کا بیان اسرائیلی ریاست کو فلسطینیوں کے خلاف جنگی جرائم جاری رکھنے پر اکسانے اور فلسطینیوں کو تحریک آزادی سے دست بردار کرنے کے مترادف ہے

۔خیال رہے کہ بروسلز میں یوروپی پارلیمنٹ سے خطاب کر تے ہوئے سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے حماس کو انتہا پسند تنظیم قراردیا اور کہا کہ قطر کی طرف سے حماس کی امداد بند کرنے سے فلسطینی قومی حکومت کو غزہ پٹی پر اپنا کنٹرول قائم کرنے کا موقع ملا ہے۔

TOPPOPULARRECENT