سعودی ولیعہد ترک صدر سے ملنے کے خواہاں : ترکی

انقرہ ۔ 27 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) سعودی ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان جی ٹوئنٹی سمٹ کے موقع پر ترک صدر رجب طیب ایردوآن کے ساتھ ملاقات کرنا چاہتے ہیں۔ ایک جرمن اخبار زْوڈ ڈوئچے سائٹنگ نے ترک وزیر خارجہ مولود چاؤش آولْو کے حوالے سے بتایا ہے کہ سعودی ولی عہد نے ٹیلیفون کے ذریعے اپنی اس خواہش کا اظہار کیا۔ چاؤش آولْو کے مطابق بظاہر اس ملاقات میں کوئی ہرج نہیں ہے۔ ترک صدر اور سعودی ولیعہد ارجنٹائنی دارالحکومت بیونس آئرس میں منعقدہ جی ٹوئنٹی سمٹ میں بقیہ عالمی رہنماؤں کے ہمراہ شریک ہوں گے۔ سعودی صحافی جمال خشوگی کے قتل کے بعد اس ملاقات کو خاص اہمیت دی گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT