Wednesday , December 19 2018

سعودی ولیعہد محمد بن سلمان کا آئندہ ہفتے دورۂ روس

ماسکو 9 جون(سیاست ڈاٹ کام ) کچھ عرصہ قبل اپنی شاہی رہائش گاہ پر فائرنگ میں زخمی یا ہلاک ہو جانے کی افواہوں میں گھرے سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آئندہ ہفتے روس کا دورہ کریں گے ۔یہاں عالمی فٹ بال چیمپین شپ کے افتتاحی میچ میں وہ شرکت کریں گے ۔ ماسکو کے لژنیکی سٹیڈیم میں 14 جون کو ہونے والے اس میچ میں میزبان ملک روس کا مقابلہ سعودی عرب کی ٹیم سے ہوگا۔ ماسکو کے لژنیکی اسٹیڈیم میں 14 جون کو ہونے والے اس میچ میں میزبان ملک روس کا مقابلہ سعودی عرب کی ٹیم سے ہوگا ۔ عالمی فٹ بال چیمپئن شپ پہلی باروس میں منعقد ہوگی ۔ 14 جون تا 15 جولائی ماسکو اور سینٹ پیٹرزبرگ سمیت روس کے گیارہ شہر چیمپئن شپ کے میچوں کی میزبانی کریں گے ۔ روسی خبر رساں ایجنسی انٹر فیکس نے کرملین ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ سعودی ولی عہد اپنے دورے کے دوران صدر ولادی میر پوٹین اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقات کریں گے ۔ اس حوالے سے ان کے دورے کی مزید تفصیل نہیں بتائی گئی ۔۔

TOPPOPULARRECENT