Friday , April 20 2018
Home / دنیا / سعودی ولیعہد کا امریکہ سے ہتھیار خریدنے کا معاہدہ

سعودی ولیعہد کا امریکہ سے ہتھیار خریدنے کا معاہدہ

واشنگٹن ۔ 23 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے سعودی عرب کو ایک ارب ڈالر سے زیادہ کا اسلحہ فروخت کرنے کے معاہدوں کا اعلان کیا ہے۔ امریکی وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق بنیادی سمجھوتہ 67 کروڑ ڈالر مالیت کے ٹینک شکن میزائلوں سے متعلق ہے۔ سعودی عرب کو 6600 ٹاؤ میزائل فروخت کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ دیگر معاہدوں میں ہیلی کاپٹروں کی مرمت اور دیکھ بھال اور مختلف نوعیت کی زمینی سواریوں کے کل پرزے شامل ہیں۔ایک امریکی عہدیدار کے مطابق اسلحے کی اس فروخت کی تیاریاں صدر ٹرمپ کے گزشتہ سال مئی میں سعودی عرب کے دورے کے وقت سے کی جا رہی تھیں۔ اس دورے میں طے پانے والے 110 ارب ڈالر کے اسلحہ معاہدوں کے بڑے حصّے پر ابھی تک عمل درامد نہیں ہوا ہے۔سعودی ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے جمعرات کو امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس کے ساتھ متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا۔ سعودی وزارت خارجہ کے مطابق ان امور میں سعودی ویڑن 2030 کے تحت تزویراتی تعاون اور دو طرفہ شراکت داری کو گہرا بنانا، دہشت گردی کے خلاف جنگ اور شدت پسندی کا انسداد اور خطّے کے امن و استحکام کو مضبوط بنانا شامل ہے

TOPPOPULARRECENT