Tuesday , December 12 2017
Home / سیاسیات / سعودی ولیعہد کا سماجی اصلاحات کا دفاع

سعودی ولیعہد کا سماجی اصلاحات کا دفاع

ریاض ۔ 24 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کے ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اپنے سماجی اصلاح کے منصوبوں کا دفاع کیا جس میں مملکت سعودی عرب کا خواتین کی ڈرائیونگ پر امتناع کی برخاستگی بھی شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ماضی میں ایسے کبھی نہیں رہے۔ ولیعہد شہزادہ نے کہا کہ ہم پیچھے کی طرف نہیں جائیں گے بلکہ اسلام وقت کے تقاضوں کی تکمیل کرے گا۔ وہ عوامی شعور کی بیداری کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے جو آج سعودی عرب میں بڑی سرمایہ کاری کی چوٹی کانفرنس ہے ۔ دریں اثناء مملکت سعودی عرب نے بڑی سرمایہ کاری چوٹی کانفرنس کا آغاز کیا جس کا مقصد ملک کی کوششوں کو اجاگر کرنا ہے جس کے ذریعہ سعودی عرب کی معیشت کا احیا ہوسکتا ہے۔ اس کے علاوہ قوم کو متحرک کرنا ہے تاکہ وہ قیمتوں کی مسابقت کی دنیا میں داخل ہوسکیں جس سے سعودی عرب کی معیشت کو خطرہ لاحق ہے۔ اس کا استحکام بھی معاشی انحطاط کی وجہ سے متزلزل ہورہا ہے۔ کانفرنس میں مستقبل کی سرمایہ کاری کیلئے اقدامات کئے گئے اور سعودی عرب کے خودمختار دولت فنڈ کا آغاز کیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT