سعودی ولیعہد کو ایران سے جنگ چھڑ جا نے کا اندیشہ

واشنگٹن۔ 31 مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ خطے میں نئی جنگ سے بچنے کیلئے عالمی برادری ایران پر دباؤ ڈالے ، اگر ایران کو محدود رکھنے کی کوششیں کامیاب نہ ہوئیں تو آئندہ 10،15سال میں اس کے ساتھ جنگ چھڑجانے کا امکان ہے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے امریکی میڈیا کو انٹرویودیتے ہوئے مزید کہا کہ ایران کو محدود رکھنے کے لیے اس پر پابندیاں عائد کرنا ضروری ہے ، وہ اخوان المسلمون دہشت گردوں کی پرورش کرنے والی جماعت ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں دہشت گردی اور انتہا پسندی سے نجات حاصل کرنی ہے ، یہ جماعت شدت پسندی کی تعلیم دیتی ہے جو بالآخر دہشت گردی کا باعث ہے ۔یمن کے حوالہ سے گفتگو کرتے ہوئے سعودی ولی عہد نے کہا کہ اگر ہم یمن میں آپریشن نہ کرتے تو پورے خطے کے لیے بہت بڑا مسئلہ پیدا ہوتا۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ 2015میں جنگی مداخلت کا فیصلہ نہ کیا جاتا تو آج یمن دو حصوں میں تقسیم ہوچکا ہوتا، آدھے حصے پر حوثی باغیوں کا قبضہ ہوتا اور دوسرے حصے پر القاعدہ قابض ہوتی۔

TOPPOPULARRECENT