Tuesday , December 11 2018

سعودی ولیعہد کے خلاف ٹھوس ثبوت نہیں : میاٹس

واشنگٹن ۔ 29 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکی وزیردفاع جیمز میاٹس نے کہا ہیکہ امریکہ اور سعودی عرب کے تعلقات قدیم بھی ہیں اور اہم بھی۔ ان میں بگاڑ نہیں ہوگا۔ انہوں نے سعودی عرب اور امریکہ کے تعلقات پر امریکی سینیٹ کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ جمال خشوگی کے قتل سے متعلق ویڈیو کا ترجمہ انہوں نے دیکھا ہے۔ اس مسئلہ سے سعودی ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان کے تعلق کی بابت محکمہ خفیہ کے پاس کوئی ٹھوس ثبوت نہیں۔ انہوں نے ایک بار پھر کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ امریکہ کی شراکت بیحد اہم ہے۔

TOPPOPULARRECENT