Wednesday , December 13 2017
Home / شہر کی خبریں / سعودی ویزا کیلئے ہیلت انشورنس سرٹیفکٹ لازمی

سعودی ویزا کیلئے ہیلت انشورنس سرٹیفکٹ لازمی

حیدرآباد 14 اکٹوبر (سیاست نیوز) رائل ایمبیسی سعودی عرب نے تمام مسافرین کے لئے بلالحاظ ویزا ہیلت انشورنس کو لازمی قرار دیا ہے۔ اگر کوئی ٹرانزٹ ویزا بھی حاصل کررہا ہے تو اسے ہیلت انشورنس پیش کرنا ہوگا۔ یہ ہیلت انشورنس سرٹیفکٹ صرف انجاز بنکنگ سسٹم آف سعودی ایمبیسی کے ذریعہ حاصل کیا جاسکتا ہے۔ اس کے لئے 254 امریکی ڈالر (تخمینہ 17,400 روپئے) فیس ادا کرنی ہوگی۔ انشورنس کی اس رقم کو ویزا فیس کے ساتھ ادا کرنا ہوگا۔ 17 اکٹوبر سے سعودی سفارت خانہ میں ایسی کوئی ویزا درخواست قبول نہیں کی جائے گی جس کے ساتھ مذکورہ انشورنس سرٹیفکٹ منسلک نہ کیا جائے اور یہ انشورنس سرٹیفکٹ انجاز بنکنگ سسٹم کے ذریعہ ہی جاری کردہ ہونا چاہئے۔

TOPPOPULARRECENT