Saturday , August 18 2018
Home / عرب دنیا / سعودی کابینہ کی قومی نیوکلیر پالیسی کو منظوری

سعودی کابینہ کی قومی نیوکلیر پالیسی کو منظوری

ریاض ۔ 14 مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کے سرکاری میڈیا کے مطابق حکومتی کابینہ نے منگل کو قومی نیوکلیئر پالیسی کی منظوری دے دی ۔اس منظوری کے بعد سعودی حکومت پہلے نیوکلیئر توانائی پلانٹ کے قیام کے لیے ٹھیکہ دینے کے عملی اقدامات کرے گی۔ سعودی نیوز ایجنسی کے مطابق اس پالیسی میں یہ بھی طے پایا ہے کہ نیوکلیئر سرگرمیوں کے شروع ہونے پر حفاظتی اقدامات کو ترجیحی بنیاد پر شروع کیا جائے گا۔ سعودی عرب اگلی دو دہائیوں کے دوران سولہ نیوکلیئر توانائی کے 16 مراکز قائم کرنے کی منصوبہ بندی کیے ہوئے ہے ۔ ریاض حکومت امریکہ سے نیوکلیئر ٹیکنالوجی کے حصول کی کوششوں میں بھی مصروف ہے ۔

TOPPOPULARRECENT