سعودی کو بلجیم کے خلاف 4-0کی شکست

برسلز ۔30 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) فٹبال کے دوستانہ میچوں میں بیلجیم نے سعودی عرب اور برازیل نے جرمنی کو شکست دی۔ برسلز میں ہوئے میچ کے دوران میزبان ٹیم نے مہمان سعودی عرب کے خلاف0۔4 سے کامیابی حاصل کی۔ بیلجیم کیلئے رومیلو لوکاکو نے2 جبکہ میکی بیٹشوائی اور ڈی برائن نے فی کس ایک گول کیا۔ برازیل نے گھریلو میدان پر ورلڈ چیمپیئن جرمنی کو حیران کن شکست سے دوچار کردیا۔ برازیل کا واحد گول گیبریئل جیسس نے اسکور کیا۔ برازیلی ٹیم بھی اپنے سوپر اسٹار نیمر جونیر کے بغیر میدان میں اتری اور گزشتہ ورلڈ کپ کے فائنل میں1۔7کی بدترین شکست کے بعد پہلے مقابلے میں جرمنی کو شکست دینے میں کامیاب رہی۔

TOPPOPULARRECENT