Saturday , April 21 2018
Home / عرب دنیا / سعودی کی آرامکو ہندوستان میں ریفائنری کھولے گی

سعودی کی آرامکو ہندوستان میں ریفائنری کھولے گی

ریاض ؍ بنگلورو ۔ 5 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کی تیل کمپنی آرامکو اپنے ایک توسیعی پروگرام کے تحت ہندوستان میں بھی قدم جمانے کوشاں ہے۔ اس موقع پر میڈیا میں آرامکو کے چیف ایگزیکیٹیو امین ناصر کے حوالے سے بتایا گیا کہ کمپنی ہندوستان میں بھی ایک ریفائنری قائم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے جبکہ ہندوستان کے علاوہ آرامکو نے چین کو بھی اپنی غوروخوض کی فہرست میں شامل رکھا ہے۔ امین ناصر نے کہا کہ فی الوقت کچھ کمپنیوں کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔ دوسری طرف سعودی حکومت کا کہنا ہے کہ وہ آرامکو کمپنی کا پانچ فیصد حصہ فروخت کرنا چاہتی ہے جس سے توقع ہیکہ 100 بلین ڈالرس یا اس سے زائد حاصل ہوں گے۔ امین ناصر نے کہا کہ وہ آرامکو کو مزید بیرونی مارکیٹس جیسے نیویارک، لندن اور ہانگ کانگ میں بھی متعارف کروانا چاہتے ہیں جس سے کمپنی کے عالمی موقف میں نہ صرف استحکام پیدا ہوگا بلکہ سعودی مارکٹ پر عائد بوجھ میں بھی کمی واقع ہوگی۔ یاد رہیکہ آرامکو اس وقت توانائی پیدا کرنے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی ہے جہاں 65000 افراد ملازم ہیں۔

TOPPOPULARRECENT