سعودی کی پولیس چیک پوائنٹ پر فائرنگ ،دو دہشت گرد اور دیگر دو ہلاک

ریاض ۔ 9 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب نے آج ایک اہم اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ مملکت کے وسطی صوبہ کے ایک چیک پوائنٹ پر دو دہشت گرد، ایک سیکوریٹی عہدیدار اور ایک دیگر شخص کو ہلاک کردیا گیا۔ وزارت داخلہ نے بتایاکہ فائرنگ القاسم صوبہ میں اتوار کو دوپہر میں ہوئی جو دارالحکومت ریاض سے 400 کیلو میٹر شمال مغرب میں واقع ہے۔ وزارت کے بیان کے مطابق دہشت گردوں نے چیک پوائنٹ پر فائرنگ کردی جس میں ایک پولیس سرجنٹ اور ایک بنگلہ دیشی شہری ہلاک ہوگئے۔ پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کرتے ہوئے دو دہشت گردوں کو ہلاک اور تیسرے کو زخمی کردیا جسے بعدازاں دواخانہ میں شریک کیا گیا۔ اب تک فائرنگ کی وجوہات کا پتہ نہیں چلا ہے اور نہ ہی کسی تنظیم یا فرد نے اس کی ذمہ داری لی ہے۔
جنوبی شامی صحرا میں تعینات ایک فوجی افسر نے بتایا کہ فضائی دفاعی نظام نے جنوبی تانف علاقے سے آئے ان میزائلوں کو مار گرایا ہے ، انہیں حمص ایئر بیس ٹھکانے کو ہدف بنا کر داغا گیا تھا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT