Saturday , December 15 2018

سعودی کے دورہ پر میلانیا کا اسکارف استعمال کرنے سے گریز

ریاض ۔20 مئی ۔(سیاست ڈاٹ کام) خاتون اول میلانیا ٹرمپ نے سعودی عرب کے دورہ پر اسکارف استعمال کرنے سے گریز کیا جو اس وقت سوشیل میڈیاپر بحث کا موضوع بنا ہوا ہے ۔ البتہ اُن کا فیصلہ دراصل سعودی عرب کی روایات کے مغائر بھی نہیں ہے جہاں بیرون ملک کے سربراہان کی بیویوں کیلئے اسکارف کا استعمال لازمی قرار نہیں دیاگیاہے ۔ برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے اور جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے بھی جاریہ سال سعودی عرب کے دورہ پر سر پر اسکارف باندھنے سے گریز کیا تھا جو عام طورپر سعودی خواتین استعمال کرتی ہیں ۔ یہاں اس بات کاتذکرہ دلچسپ ہوگا کہ صدر ٹرمپ نے سابق خاتون اول مشیل اوباما پر اُس وقت تنقیدیں کی تھیں جب انھوں نے جنوری 2015 ء میں سعودی عرب کے دورہ پر اسکارف استعمال نہیں کیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT