Saturday , December 15 2018

سعودی کے صوبہ نجران پر حوثی باغیوں کا میزائل حملہ

صنعاء ۔ 12 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) یمن کے شیعہ باغیوں کے مطابق انہوں نے سعودی سرحدی صوبہ نجران میں خصوصی فورسیس اورہیلی کاپٹر گن شپ کے لئے مخصوص ایک ٹھکانے کو نشانہ بناتے ہوئے بالسٹک میزائل داغا ہے، جسے قہر ۔ 2M بالسٹک میزائل کہا جاتا ہے۔ شیعہ باغی حوثی کہلاتے ہیں۔ انہوں نے مزید کوئی تفصیلات پیش نہیں کی اور نہ ہی سعودی کی قیادت والی اتحادی فوج کی جانب سے کوئی تبصرہ سامنے آیا ہے جو شیعہ باغیوں سے 2015ء سے نبردآزما ہے، کہ آیا میزائل حملے میں کوئی زخمی یا ہلاک ہوا ہے۔ یاد رہے کہ حوثیوں نے یمن پر قبضہ کرتے ہوئے بین الاقوامی سطح پر صدر منصور ہادی کی مسلمہ حکومت کا 2015ء میں تختہ پلٹ دیا تھا، اب صنعاء کے علاوہ شمالی یمن پر بھی قابض ہے جہاں ملک کی 25 ملین آبادی کی اکثریت آباد ہے۔

TOPPOPULARRECENT