Monday , December 11 2017
Home / عرب دنیا / سعودی ہاؤزنگ کامپلکس پر حملہ کا ملزم گرفتار

سعودی ہاؤزنگ کامپلکس پر حملہ کا ملزم گرفتار

ریاض ۔ 26 اگست (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب میں 1996ء کے دوران ایک ہاؤزنگ کامپلکس پر بمباری کے مشتبہ ملزم کو تقریباً دو دہائیوں بعد آج پکڑ لیا گیا۔ اس حملہ میں امریکی فضائیہ کی 19 اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔ ملزم احمد ابراہیم المغسل جو امریکی وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف بی آئی) کو مطلوب تھا۔ باور کیا جاتا ہیکہ سعودی عرب میں حزب اللہ کے عسکری شعبہ کا سربراہ تھا۔ یہ ایک ممنوعہ تنظیم ہے جن کے ارکان نے مملکت سعودی عرب کی شیعہ مسلم برادری کے افراد شامل ہیں۔ 48 سالہ احمد ابراہیم کو بیروت میں گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد سعودی عرب منتقل کیا گیا ہے جہاں اس سے پوچھ گچھ جاری ہے۔ تاہم حکومت سعودی عرب کے سرکاری اخبار الشرق الاوسر کی اس خبر کی سعودی حکام نے فوری طور پر توثیق نہیں کی۔ جون 1996ء کے ظہران میں 8 منزلہ الخوبر ٹاورس پر ہوئے اس تباہ کن بم دھماکہ میں امریکی فضائیہ کے 19 اہلکار ہلاک اور دیگر 370 افراد زخمی ہوگئے تھے۔ امریکی وکلاء استغاثہ نے کہاہیکہ المغسل نے دھماکومواد سے لدی لاری کو وہاں لایا تھا اور یہ لاری فوجی کمپاونڈ کے باہر پارک کی گئی تھی۔

TOPPOPULARRECENT