Saturday , November 18 2017
Home / Top Stories / سعودی ۔ امریکہ تعلقات کو مستحکم کرنے امریکی وزیر دفاع کی سعودی آمد

سعودی ۔ امریکہ تعلقات کو مستحکم کرنے امریکی وزیر دفاع کی سعودی آمد

ریاض ۔ 19 ۔ اپریل : ( سیاست ڈاٹ کام ) : امریکی وزیر دفاع جیمس میاٹس کل سعودی عرب پہنچے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان اتحاد کو مضبوط تر کیا جاسکے ۔ یاد رہے کہ اس وقت ایران ، سعودی عرب اور امریکہ کا مشترکہ دشمن ہے اور ایران کی سرگرمیوں نے دونوں ہی ممالک کو پریشان کر رکھا ہے ۔ امریکہ اور سعودی عرب کے دیرینہ تعلقات رہے ہیں کیوں کہ امریکہ نے سیکوریٹی کے عوض سعودی سے تیل حاصل کیا ہے تاہم بارک اوباما کی صدارت کے دوران امریکہ اور سعودی عرب کے تعلقات میں خرابی پیدا ہوگئی تھی ۔ سعودی قائدین کا خیال تھا کہ سابق صدر اوباما شام میں جاری خانہ جنگی میں ملوث ہونا نہیں چاہتے تھے اور سعودی عرب کے حریف ایران کے تئیں بھی نرم گوشہ رکھتے تھے ۔ جیمس میاٹس کل دوپہر سعودی عرب پہنچے ۔ بات چیت کے دوران میاٹس یہ سمجھنے کی کوشش کریں گے کہ آخر سعودی عرب کی ترجیحات کیا ہیں ۔ جیمس میاٹس چار ستارہ والے بحریہ کے ریٹائرڈ آفیسر ہیں جو شاہ سلمان کے علاوہ ولیعہد محمد بن نائف اور شاہ سلمان کے فرزند نائب ولیعہد محمد بن سلمان سے بھی ملاقات کریں گے جن کے پاس سعودی عرب کی وزارت دفاع کا قلمدان بھی ہے ۔ یاد رہے کہ نائب ولیعہد نے گذشتہ ماہ واشنگٹن میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے ملاقات کی تھی ۔۔

TOPPOPULARRECENT