Wednesday , November 22 2017
Home / جرائم و حادثات / سعیدآباد میں بیوی کے ہاتھوں شوہر کا قتل

سعیدآباد میں بیوی کے ہاتھوں شوہر کا قتل

حیدرآباد۔ 23۔ مئی  ( سیاست نیوز) سعید آباد کے علاقہ چنتل میں بیوی نے اپنے شوہر کا قتل کردیا۔ پولیس کے بموجب 50 سالہ جی وینکٹیش جو پیشہ سے وڈر ہے اور اس کا تعلق ضلع نلگنڈہ سے ہے، وہ اپنی بیوی سگونا اور تین بچوں کے ہمراہ روزگار کی تلاش میں چند سال قبل حیدرآباد آیا تھا۔ حال ہی میں وینکٹیش سڑک حادثہ میں شدید زخمی ہوگیا تھا جس میں وہ معذور ہوگیا۔ وینکٹیش کی بیوی روزگار کی تلاش میں اکثر گھر سے باہر جایا کرتی تھی جس کے سبب اس کا شوہر کردار پر شبہ کرتے ہوئے آئے دن جھگڑا کیا کرتا تھا۔ کل رات سگونا نے مقامی کمپاؤنڈ سے سیندھی لاکر اپنے شوہر کے ہمراہ پی تھی اور دونوں کے درمیان پھر ایک مرتبہ جھگڑا ہوا، جس کے دوران سگونا نے اپنے شوہر کے سر پر آہنی سلاخ سے حملہ کردیا۔ وینکٹیش بیوی کے حملہ میں شدید زخمی ہوگیا تھا اور وہ کچھ ہی گھنٹوں کے دوران  فوت ہوگیا۔ آج صبح مقامی افراد نے سگونا سے اس کے شوہر سے ہوئے جھگڑے کے بارے میں معلومات حاصل کی جس میں وینکٹیش کی موت واقع ہونے کا پتہ لگایا ۔ سعید آباد پولیس نے سگونا کو فوری حراست میں لے لیا اور نعش کو دواخانہ عثمانیہ کے مردہ خانہ بغرض پوسٹ مارٹم منتقل کردیا۔ پولیس نے سگونا کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے اور تحقیقات جاری ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT