Thursday , December 13 2018

سعیداجمل بولروں اور حفیظ آل رائونڈرس میں نمبر ون

کراچی۔27 اگست ( سیاست ڈاٹ کام) آئی سی سی کی تازہ ونڈے درجہ بندی کے مطابق پاکستان کے اسپنرسعید اجمل بولنگ کے شعبہ میں سر فہرست ہیں جبکہ آل رائونڈر میں پاکستان کے محمد حفیظ پہلے مقام پر ہیں، جبکہ کوئی بھی پاکستانی بیٹسمین ابتدائی 10بیٹسمینوں میں شامل نہیں ہوسکا۔ نئی درجہ بندی میں ویسٹ انڈیز کے بیٹسمین براوو بنگلہ دیش کے خلاف عمدہ کار ک

کراچی۔27 اگست ( سیاست ڈاٹ کام) آئی سی سی کی تازہ ونڈے درجہ بندی کے مطابق پاکستان کے اسپنرسعید اجمل بولنگ کے شعبہ میں سر فہرست ہیں جبکہ آل رائونڈر میں پاکستان کے محمد حفیظ پہلے مقام پر ہیں، جبکہ کوئی بھی پاکستانی بیٹسمین ابتدائی 10بیٹسمینوں میں شامل نہیں ہوسکا۔ نئی درجہ بندی میں ویسٹ انڈیز کے بیٹسمین براوو بنگلہ دیش کے خلاف عمدہ کار کردگی کے بعد15درجہ ترقی کے ذریعہ 34 ویں مقام پر آگئے ہیں ۔ بیٹنگ کے شعبہ میں جنوبی آفریقہ کے ہاشم آملہ بدستور پہلے مقام پر موجود ہیں۔ اے بی ڈی ویلیئرس دوسرے ، ہندوستان کے ویراٹ کوہلی تیسرے،آسٹریلیا کے جارج بیلی چوتھے، سری لنکائی اسٹار سنگاکارا پانچویں ، ہندوستان کے کپتان مہندر سنگھ دھونی چھٹے نمبر پر ہیں۔پاکستان کے کپتان مصباح الحق 11 ویں، احمد شہزاد14 محمد حفیظ16 اور عمر اکمل 17 ویں مقام پر ہیں۔ بولنگ کے شعبے میں سعید اجمل پہلے، ویسٹ انڈیز کے سنیل نارائن دوسرے اور انگلش فاسٹ بولر جیمس اینڈرسن تیسرے نمبر پر ہیں۔ ویسٹ انڈیز کے کیمرروچ چار درجہ ترقی کے ساتھ 16 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ آل رائونڈر میں سری لنکا کے انجیلو میتھوز دوسرے اور بنگلہ دیش کے شکیب الحسن تیسرے نمبر پر ہیں۔ ٹیموں کی درجہ بندی میں آسٹریلیا کا پہلا مقام،ہندوستان دوسرے ، جنوبی آفریقہ چوتھے ، انگلینڈ پانچویں اور پاکستان چھٹے مقام پر موجود ہے۔

TOPPOPULARRECENT