Tuesday , December 12 2017
Home / جرائم و حادثات / سعیدآباد اور صنعت نگر میں طالبات کی خودکشی

سعیدآباد اور صنعت نگر میں طالبات کی خودکشی

حیدرآباد 18 نومبر (سیاست نیوز) سعیدآباد اور صنعت نگر پولیس حدود میں پیش آئے دو علیحدہ واقعات میں دو طالبات نے خودکشی کرلی۔ سعیدآباد پولیس ذرائع کے مطابق 17 سالہ شیخ عائشہ جو پریس کالونی علاقہ کے ساکن شیخ بشیر کی بیٹی تھی، اس لڑکی نے کل رات پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ سعیدآباد پولیس ذرائع کے مطابق عائشہ گزشتہ سال 10 ویں جماعت میں ناکام ہوگئی تھی اور اس ناکامی کے بعد سے لڑکی دلبرداشتہ تھی۔ صنعت نگر پولیس کے مطابق 17 سالہ ورشا جو موتی نگر صنعت نگر علاقہ کے سالن ایلپا کی بیٹی تھی، یہ لڑکی 10 دن سے کالج نہیں جارہی تھی اور گزشتہ امتحان میں ناکام ہوئی تھی جس نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے خودکشی کرلی۔ باوثوق ذرائع کے مطابق ورشا کو فزیکس کے ٹیچر سے مبینہ طور پر ہراسانی کا سامنا تھا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔

TOPPOPULARRECENT