Monday , November 20 2017
Home / جرائم و حادثات / سعید آباد میں لاوارث بیگ کی دستیابی سے سنسنی

سعید آباد میں لاوارث بیگ کی دستیابی سے سنسنی

حیدرآباد ۔ /23 مئی (سیاست نیوز) سعیدآباد چوراہے پر آج اس وقت سنسنی پھیل گئی جب ایک لاوارث بیگ کی دستیابی میں بم ہونے کا شبہ ظاہر کرتے ہوئے پولیس کو چوکس کیا گیا ۔ آج شام تقریباً 6.30 بجے اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس ملک پیٹ ڈیویژن کے دفتر سے متصل دیوار کے قریب ایک سیاہ رنگ کا لاوارث بیاگ پایا گیا اور اسے دیکھ کر مقامی عوام نے پولیس کنٹرول روم کو اطلاع دی ۔ سعیدآباد پولیس فوری حرکت میں آگئی اور وہاں پر بم ڈسپوزل ٹیم کو طلب کرلیا گیا ۔ بم اسکواڈ نے بیگ کو کھولنے پر اسے خالی پایا ۔ انسپکٹر سعیدآباد اے ستیہ نے بتایا کہ کسی گداگر کی جانب سے پرانے بیگ کو وہاں پر چھوڑدیا گیا اور اس کی دستیابی پر عوام نے پولیس کو اطلاع دی ۔ بیگ کی دستیابی اور بم اسکواڈ کے معائنے کو دیکھنے عوام جمع ہوگئے اور سعیدآباد چوراہے پر کچھ دیر ٹریفک میں خلل پیدا ہوا ۔

TOPPOPULARRECENT